وزیراعظم نے سیاسی کمیٹی کا اجلاس آج پھر طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمرا ن خان نے سیاسی کمیٹی کا اجلاس آج پھر طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں سیاسی کمیٹی کا اجلاس دوپہر دو بجے بنی گالا میں ہوگا جس میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور وفاقی وزرا شرکت کریں گے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ اجلاس میں تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے پر مشاورت کی جائے گی جب کہ کل کے جلسے سے متعلق بھی حکمت عملی اپنائی جائے گی۔

واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے گزشتہ روز اسمبلی کا اجلاس مرحومین کی فاتحہ خوانی کے بعد پیر تک ملتوی کیا ہے جب کہ گزشتہ روز بھی وزیراعظم نے اسمبلی اجلاس کے بعد سیاسی کمیٹی کا اجلاس بلایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں