عمران خان کی انتخابات جلد کروانے کی پیشکش،(ن)لیگ کی تصدیق

اپوزیشن لیڈرشہبازشریف سے ملک کی اہم شخصیت نے رابطہ کیا ہے جس میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عام انتخابات جلد کروانے کا مطالبہ کیا گیا۔

نجی ٹی وی کے نمائندہ نے بتایا کہ اہم شخصیت نے شہبازشریف کو بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اب اپوزیشن والےمطالبے پرآگئے ہیں۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اب آئینی راستے کے سوا کوئی راستہ نہیں باقی بچا ہے،پارلیمنٹ میں ووٹ کے ذریعے ہی فیصلہ ہوگا۔

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما رانا ثنا نے بھی اپوزیشن لیڈرشہباز شريف سے ملک کی اہم شخصیت کے رابطے کی تصدیق کی ہے۔

شہبازشریف اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے گی اور اس پر باقاعدہ ووٹنگ ہی ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ اگلے انتخابات نئی حکومت ہی کروائی گی۔ پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس میں اپوزیشن کے تمام شرکا کو شہبازشریف نے اپنے جواب اور اس رابطےسے آگاہ کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں