آئین شکنی کا اصل مجرم اور ماسٹر مائنڈ عمران خان ہے، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ صدرعلوی سمیت سب مہرے تھے جو استعمال ہوئے، اصل مجرم اور ماسٹر مائنڈ عمران خان ہے۔

سپریم کورٹ کے گزشتہ روز کے تفصیلی فیصلے پر بات کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ آئین شکنوں کےخلاف صرف کارروائی نہیں ہونی چاہیے، بلکہ آئین سے انحراف اورغداری پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ آئین شکنوں کو قرار واقعی سزا ہونی چاہیے، تاکہ پھر کسی کو آئین توڑنے کی ہمت نہ ہو۔

نائب صدر ن لیگ نے کہا کہ صدرپاکستان عارف علوی سمیت سب مہرے تھے جو استعمال ہوئے، اصل مجرم، ماسٹرپلینر اور ماسٹرمائنڈ عمران خان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں