چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی چیئر مین شپ سے ہٹانے کا الیکشن کمیشن کا نوٹس چیلنج کر دیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نےالیکشن کمیشن کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنے اختیارات سے تجاوز کرکے عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی کارروائی کررہا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی چیرمین کو عہدے سے ہٹانے کےلئے غیر قانونی طور پر نوٹس جاری کیا۔ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن کے روبرو اپنے مکمل اثاثے ظاہرکررکھے ہیں۔
درخواست میں عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کو بھیجے گئے نوٹس کو معطل کرے اورحتمی فیصلے تک الیکشن کمیشن کو کارروائی سے روکنے کا حکم دے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 7 دسمبر 2022 کو عمران خان کو پارٹی چیئر مین شپ سے ہٹانے کہ درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔