وزیراعظم کل کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز کا دورہ کریں گے، ذرائع

وزیر اعظم عمران خان کل کراچی پہنچ کر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے مرکز کا دورہ کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان ایک ایسے وقت میں اپنی اتحادی جماعت کے مرکزبہادرآباد کا دورہ کریں گے جب اپوزیشن ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا چکی ہے۔

اپوزیشن کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس تحریک انصاف کے اراکین اور ایک اتحادی جماعت کی حمایت بھی موجود ہے ۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کروائی گئی اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر ن لیگ،پیپلزپارٹی،اے این پی اراکین کےدستخط ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر 86 ارکان کے دستخط ہیں۔

قواعد کے مطابق اسپیکر کم از کم 3 دن کے بعد اور 7 دن سے پہلے قومی اسمبلی اجلاس بلانےکےپابند ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں