وزیراعظم نے قومی مفادات پر سمجھوتہ کرنے سے انکار کر کے دل جیت لیے: فرخ حبیب

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ کپتان (وزیراعظم) نے قومی مفادات پر سمجھوتہ نہ کرنے کا اعلان کرکے 22 کروڑ پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو طویل عرصے بعد ایک حقیقی لیڈر ملا ہے جو ملک و قوم کے مفادات کے تحفظ کے لیے کام کر رہا ہے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ وزیراعظم اپنا سر نہیں جھکائے گا اور نہ ہی پاکستانیوں کو سر جھکنے دے گا۔

غیر ملکی سازش کا ذکر کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ معلوم ہے کہ لندن میں ایک مفرور کس سے ملا اور کس کی ہدایت پر پاکستان میں کچھ کردار کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم سازشوں کے خلاف عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں