“عمران خان سب کچھ بل گیٹس کے اشارے پر کر رہا ہے” مولانا فضل الرحمان کا بڑا دعویٰ

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان سب کچھ بل گیٹس کے اشارے پر کر رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان نے جو لبادہ اوڑھ رکھا تھا وہ بے نقاب ہوگیا ہے، سب کچھ عیاں ہوگیا ہے کہ اسے مخصوص ایجنڈے پر لایا گیا تھا۔عمران خان نے روس کا دورہ بھی مسٹر زیڈ کے کہنے پر کیا ، یہ سب کچھ بل گیٹس کے اشارے پر کر رہا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ہ عدم اعتماد ناکام ہونے کا تاثر بھی غلط ہے، پورا ملک تیار رہے ہم کسی وقت بھی اسلام آباد آنے کی کال دے سکتے ہیں، عمران خان اسلام آباد میں 10 لاکھ لوگ لانے کی بات کر رہے ہیں، وہ پہلے 172 تو پورے کرلیں، یہ اپنے اتحادیوں کا اعتماد کھو چکے ہیں اور پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ بھی ان کا حکم ماننے کو تیار نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں