سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ن لیگ کے 5 سال میں اتنا خسارہ ہوا تھا، جتنا خان صاحب ایک سال میں کرگئے، آپ نے سستی شہرت کے لئے ملک کو داؤ پر لگا دیا۔
انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت نے پٹرول کی قیمت نہیں بڑھائی اور خسارہ ہوا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک اور محمد زبیر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے حکومت کے رواں مالی سال کے ممکنہ خسارے پر بات کی اور کہا کہ اس وقت حکومت کا خسارہ 56 سو ارب روپے کے حساب سے چل رہا ہے۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے 5 سال میں اتنا خسارہ ہوا تھا، جتنا خان صاحب ایک سال میں کر کے گئے ہیں۔
سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ مایوسی نہیں پھیلانا چاہتے، ریکارڈ کے لیے کچھ بتانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان معیشت کے ساتھ زیادتی اور عوام سے ظلم کر کے گئے، آپ نے سستی شہرت کے لیے ملک کو داؤ پر لگا دیا۔ خزانہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ن لیگ کے 5 سال میں اتنا خسارہ ہوا تھا، جتنا خان صاحب ایک سال میں کرگئے، آپ نے سستی شہرت کے لئے ملک کو داؤ پر لگا دیا۔
انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت نے پٹرول کی قیمت نہیں بڑھائی اور خسارہ ہوا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک اور محمد زبیر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے حکومت کے رواں مالی سال کے ممکنہ خسارے پر بات کی اور کہا کہ اس وقت حکومت کا خسارہ 56 سو ارب روپے کے حساب سے چل رہا ہے۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے 5 سال میں اتنا خسارہ ہوا تھا، جتنا خان صاحب ایک سال میں کر کے گئے ہیں۔
سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ مایوسی نہیں پھیلانا چاہتے، ریکارڈ کے لیے کچھ بتانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان معیشت کے ساتھ زیادتی اور عوام سے ظلم کر کے گئے، آپ نے سستی شہرت کے لیے ملک کو داؤ پر لگا دیا۔