عمران اسماعیل نے گورنر ہاؤس چھوڑ دیا

کراچی: سابق گورنر عمران اسماعیل گورنر ہاؤس سے رخصت ہوگئے۔

گورنرہاؤس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران اسماعیل علی الصبح اہلخانہ سمیت ڈیفنس میں اپنی رہائش گاہ منتقل ہوئے۔

ذرائع کے مطابق روانگی سے قبل ایک ٹرک میں ان کا ذاتی سامان بھی منتقل کیاگیا۔

گورنر ہاؤس کے ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران اسماعیل کا استعفیٰ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دو روز قبل منظور کیا تھا۔

استعفیٰ منظور ہونے کے باوجود بھی عمران اسماعیل گورنر ہاؤس میں رہائش پذیر تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں