امام الحق نے شادی کی تاریخ دے دی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلےبازامام الحق نے بتایا ہے کہ ایک سے ڈیڑھ برس میں شادی ہوجائےگی۔

نجی ٹی وی سے بات کرتےہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین امام الحق نے بتایا کہ انہیں کمارسنگاکارا کا بیٹنگ اسٹائل اور ویرات کوہلی کا جارحانہ اندازپسند ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی تبدیلی کا اثر کرکٹ بورڈ پرنہیں پڑنا چاہئے،کرکٹ کو سیاست سے دور رکھا جائے۔

شادی کے سوال پرامام الحق نے کہا کہ ایک سے ڈیڑھ سال میں شادی ہوجائے گی۔

امام الحق کا کہنا تھا کہ کبھی کسی کرکٹر کو خاص طور پر آئیڈیل نہیں کیا تاہم بابراعظم کپتان سے زیادہ بہترین بلے باز ہیں۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ لوگوں میں دماغ بہت زیادہ ہے اورسیاسی میمز زیادہ پسند کرتاہوں.

اپنا تبصرہ بھیجیں