اداکارہ و میزبان عفت عمر نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی جیت کو سراہا ہے۔
عفت عمر اکثر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتی دکھائی دیتی تھیں تاہم اب انہوں نے پنجاب میں پی ٹی آئی کی جیت کے بعد جماعت کی کامیابی کو سراہا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری مختصر بیان میں عفت عمر نے لکھا کہ’عوامی رائے کی بات ہے اور اگر اکثریت پاکستان تحریکِ انصاف کے ساتھ ہے تو ہے، اکثریت جیت گئی‘۔
it's about public and if majority is with Pti so be it…majority wins#ByElection2022
— Iffat Omar Official (@OmarIffat) July 17, 2022
خیال رہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے 15 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے۔
ان انتخابات میں مسلم لیگ (ن) 4 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی جبکہ 1 نشست پر آزاد امیدوار کامیاب ہوا ہے۔