حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ میں 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں اور سیلاب سے 32 اموات

بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ میں 24 گھنٹوں کے دوران 32 اموات رپورٹ ہوئیں۔

پی ڈی ایم اے سندھ کے مطابق مجموعی طور پر اب تک بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ سندھ کے اضلاع میں 263 اموات ہوچکی ہیں۔ 701 افراد بارشوں اور سیلاب کے باعث زخمی بھی ہوئے ہیں۔120 بچے، 84 مرد جبکہ 35 خواتین متاثرہ اضلاع میں جانبحق ہوئے ہیں۔

سیلابی صورتحال کے وجہ سے سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران 266 مویشی ہلاک ہوئے۔اب تک مجموعی طور پر 3 ہزار 150 مویشی ہلاک ہوچکے ہیں۔

ڈپٹی کمشنرز کے ذرائع سے موصول اطلاعات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 47 ہزار 999 گھر جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 34 ہزار 772 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے۔اب تک مجموعی طور پر 2 لاکھ 28 ہزار 677 گھر جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں۔1 لاکھ چار ہزار 180 گھروں کو مکمل طور پر منہدم ہو گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 15 لاکھ 46 ہزار 288 ایکڑ رقبہ پر کپاس سیلابی پانی سے متاثر ہوچکی ہے۔چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 لاکھ 8 ہزار 389 ایکڑ کا رقبہ متاثر ہوا۔

اب تک 19 لاکھ 13 ہزار 986 افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔3 لاکھ 86 ہزار 39 گھریلو اشیاء بھی متاثر ہوئی ہیں۔8 لاکھ 55 ہزار 622 افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی۔

پی ڈی ایم اے سندھ نے چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف اضلاع میں ہونے والی بارشوں کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ لاڑکانہ میں سب سے زیادہ 79 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔گھوٹکی میں 65 اعشاریہ 7 ، قمبر شہدادکوٹ میں 55 اعشاریہ 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

تفصیل کے مطابق دادو میں 59 اعشاریہ 2 ، جیکب آباد میں 44 اعشاریہ 4 ،خیر پور میں 45 ، سانگھڑ میں 27 اعشاریہ 2 ، شکار پور میں 39 جبکہ سکھر میں 27 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔عمر کوٹ میں 18 ، نوشہرو فیروز میں 12 اعشاریہ 8 کشمور میں 22 اعشاریہ 9 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں