کراچی: اسکول کے اوقات میں سڑکوں پر ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد

شہر قائد میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کے باعث بلاآخر بڑا قدم اٹھالیا گیا۔ ٹریفک پولیس نے ٹرک ، ٹرالر ، ڈمپر سمیت ہیوی ٹریفک پر اسکول کے اوقات میں پابندی عائد کردی۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے یہ قدم گزشتہ روز ہونے والے المناک حادثے کے بعد اٹھایا گیا۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے گزشتہ روز شاہراہ فیصل پر ٹریفک حادثے میں باپ اور دو کمسن بچوں کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لے لیا۔ ڈی آئی جی ٹریفک نے ایس او ٹیپو سلطان کو معطل کردیا۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے اسکول کے اوقات میں سڑکوں پر تمام ہیوی ٹریفک پر پابندی عائد کرکے بذریعہ وائرلیس احکامات صادر کر دیے ہیں۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے اعلامیے کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک نے ہدایت کی ہے کہ اسکول کے اوقات صبح 7 سے 9 بجےاور شام 5 سے 9 بجے تک تک ہر طرح کی ہیوی ٹریفک کا سڑکوں پر داخلہ ممنوع ہوگا۔

کراچی میں گزشتہ چند ہفتوں میں ٹریفک حادثات میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال ٹریفک حادثات کے نتیجہ میں رواں سال 160 سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ کراچی میں ہونے والے بیشتر حادثات ٹرک ، ٹرالر اور ڈمپر سے پیش آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں