شدید بارشوں سے کورنگی کازوے تاحال زیرآب، ٹریفک کیلئے بند

کراچی میں شدید بارشوں کے باعث کورنگی کاز وے تاحال زیر آب ہے۔

انتظامیہ نے کورنگی کازوے کو ٹریفک کے لیے بند کررکھا ہے جہاں کسی بھی ناخوشگوار واقعےسے بچنے کے لیے علاقہ پولیس اور ٹریفک پولیس کے اہلکار موجود ہیں۔

کاز وےبند ہونے کے باوجود بعض شہری پیدل پانی سے گزرنے کی کوشش کررہے ہیں جو جانی نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔

دوسری جانب کاز وے پر سفرکے دوران پانی میں بہہ جانے والی کچھ موٹرسائیکلوں کو نکال لیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں