وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے سلسلے میں عدالت میں پیش ہوگئے۔
لاہور کی اسپیشل کورٹ سنٹرل میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت جاری ہے دونوں شخصیات عدالت میں پیش ہوئیں۔اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے اور عدالتی احاطے سے عام سائلین کو باہر نکال دیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے وکیل امجد پرویز عبوری ضمانت کی توثیق کیلئے دلائل دے رہے ہیں۔
گزشتہ سماعت میں عدالت نے ملزمان کے نام کیساتھ ولدیت درج نہ ہونے کا نوٹس لیا تھا اور استغاثہ کو ملزمان کے نام کے ساتھ ولدیت درج کرنے کا حکم دیا تھا ۔