وزیرتوانائی حماد اظہر کاکہنا ہے کہ اپوزیشن کو عدم اعتماد کا بخار چڑھا ہوا ہے اور سارے کرپٹ مل کر ایک ایماندار کے خلاف نکلے ہیں۔
لاہور کے علاقے سبزہ زارمیں عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران حماد اظہر نے کہا کہ (ن) لیگ سکڑ کر جی ٹی روڈ کے چار،پانچ اضلاع تک محدودہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام کو 2 جماعتوں کے چنگل سے نکالنے کے لیے آئے ہیں،پی ٹی آئی پورے ملک کی جماعت بن چکی ہے، 2023 کے عام انتخابات میں دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔
حماد اظہر کاکہنا تھا کہ آج پاکستان کی آزاد خارجہ پالیسی ہے، اپوزیشن رہنماؤں کے امریکی اور آف شور کمپنیوں میں اکاؤنٹ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کو عدم اعتماد کا بخار چڑھا ہوا ہے اور سارے کرپٹ مل کر ایک ایماندار کے خلاف نکلے ہیں۔