حجاج کرام کی واپسی پرریپڈ انٹیجنٹ ٹیسٹ لازمی قرار

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے حجاج کرام کی وطن واپسی پر ریپڈ انٹیجنٹ ٹیسٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ایئر پورٹ حکام کو ہدایت نامہ جاری کردیا گیا۔

این سی او سی کے نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور اور ملتان ایئرپورٹ پر آنے والے حجاج کرام کے ٹیسٹ کیے جائیں اور تمام حجاج کرام کا ڈیٹا پاس ٹریک ایپ میں لازمی درج کیا جائے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں مسافر گھر میں 10 دن کا قرنطینہ کرے جبکہ ایئرپورٹ منیجرز، اے ایس ایف اور ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے عملہ کو بلا تعطل ٹیسٹنگ یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں