دولہے کی تابوت میں انٹری، مہمان حیران و پریشان

نیویارک: امریکہ میں منعقدہ شادی کی تقریب میں شریک مہمان اس وقت حیران و پریشان رہ گئے جب انہوں ںے چند خواتین و افراد کو تابوت ہال میں لاتے دیکھ اور پھر ان کی پریشانی مزید بڑھ گئی جب تابوت میں سے دولہا برآمد ہوا۔

امریکہ کے مؤقر انگریزی اخبار نیویارک پوسٹ کے مطابق دولہا اپنے لیے بطور خاص کالے رنگ کے بنوائے جانے والے تابوت میں لیٹ کر شادی ہال پہنچا تو اس کے دوستوں نے وین سے تابوت نکالا اور اسے مہمانوں کے لیے مختص ہال میں پہنچا دیا جسے دیکھ کر وہاں موجود تمام ہی مرد و خواتین دنگ رہ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت ہال میں موجود ایک شخص نے سارے منظر کو اپنے موبائل پر ریکارڈ کیا اور اسے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پہ اپ لوڈ کردیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے مطابق اب تک لاکھوں افراد اس ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں لیکن اکثریت نے اس حرکت پہ ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سال رواں کے ماہ مئی میں بھی شادی کی ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں دولہا اور دلہن خود کو آگ لگا کر ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر چلتے دکھائی دیے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کرنے والا یہ جوڑا دراصل فلموں میں اسٹنٹ کرتا تھا تو انہوں ںے اپنی شادی کو یادگار بنانے کے لیے روایتی طریقے سے ہٹ کر نیا انداز اپنایا تھا۔ رپورٹس کے مطابق اس ویڈیو کو بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر تقریباً ڈیڑھ کروڑ افراد نے دیکھا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں