حکومت ترین گروپ کے تمام مطالبات ماننے کو تیار

تحریک عدم اعتماد کیخلاف نمبر گیم پوری کرنے کے جتن میں حکومتی ٹیم نے ترین گروپ سے رابطہ کرکے اہم وزارتیں دینے کی پیشکش اور حکومتی فیصلوں کوسپورٹ کرنے کی درخواست کردی ہے.

وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری سے ٹیلی فون پررابطہ کیا۔ پرویز خٹک نے کہا آپکے مطالبات تسلیم ہوچکے ہیں اب پارٹی اقدامات کی حمایت کریں۔ یہ یقین دہانی بھی کروا دی کہ ترین گروپ کے دیگر تحفظات بھی فوری طورپر دور کیے جائیں گے۔

حکومتی یقین دہانی پر عون چوہدری نے کہا کہ حتمی مشاورت کے بعد ہمارا لائحہ عمل جلد سامنے آ جائے گا ۔ ترین گروپ کے عون چوہدری نے حتمی فیصلے سے پہلے ق لیگ کے پرویزالہیٰ اورمونس الہیٰ سے رابطہ بھی کرلیا ہے۔

دوسری جانب چوہدری پرویزالہی نے عبدالعلیم خان گروپ سے رابطہ کیا ہے۔ علیم خان گروپ کے ترجمان صوبائی وزیرمیاں خالد محمود کا کہنا ہے کہ تمام دوستوں سے صلاح مشورے کے بعد جواب دیں گے۔ دوستوں سے رابطے جاری ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں