حکومت کا پیناڈول اور پیراسیٹا مول بنانے والی کمپنیوں کو سبسڈی دینے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے پینا ڈول اورپیرا سیٹا مول بنانے والی کمپنیوں کو سبسڈی دینے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت سیلاب متاثرین ریلیف اوربحالی جائزہ اجلاس ہوا، جس میں وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، مشیر احسن اور دیگرمتعلقہ سینئر افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ حکام نے وزیراعظم کوزوم اجلاس میں تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیناڈول اور پیرا سیٹا مول بنانے والی کمپنیوں کو رعایت دی جائے گی۔ وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پینا ڈول اور پیرا سیٹامول کی عوام کوفراہمی آسان اورفوری بنائی جائے۔

اجلاس میں وزیراعظم نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں اشیائےخوردونوش، خیموں اورادویات کی تقسیم کاجائزہ لیا، اور سیلاب متاثرہ علاقوں میں اشیائے خورو نوش کی تقسیم کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کا حکم دیا۔

وزیراعظم نے سیلاب میں تباہ ہونے والی سڑکوں، پٹریوں، پلوں اوردیگر انفرا اسٹرکچر کی بحالی کا بھی جائزہ لیا، اور متعلقہ حکام کو انفراسٹرکچر کو آپریشنل کرنے کے لیے کوششیں تیز کرنے کا ہدایت جاری کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں