ایک طرف اپوزیشن پیر کےروز قومی اسمبلی کے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پر عملدرآمد چاہتی ہے تو دوسری جانب حکومت نے جنوبی پنجاب صوبہ سےمتعلق ترمیمی بل قومی اسمبلی میں جمع کرادیا ، اسمبلی اجلاس کےایجنڈےمیں ترمیمی بل بھی لایا جائے گا۔
اسلام آباد میں وزیر خارجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جنوبی پنجاب صوبہ سےمتعلق ترمیمی بل قومی اسمبلی میں جمع کرادیا ہے ، اسمبلی اجلاس کےایجنڈےمیں ترمیمی بل بھی لایاجارہاہے، جنوبی پنجاب صوبے کیلئے ہم نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، ایڈیشنل آئی جی تعینات سمیت ہر محکمے کا سیکرٹری تعینات کیا۔
بابراعوان سےترمیمی بل سےمتعلق بات ہوئی، یوسف رضاگیلانی کاجملہ یادہےکہ سیکرٹریٹ نہیں صوبہ چاہیے، یوسف رضاگیلانی مخلص ہیں توترمیمی بل کےحق میں ووٹ دیں، ہم نے جنوبی پنجاب صوبہ کیلئے رولز آف بزنس بنائے ، رولز آف بزنس کی راہ میں روڑے اٹکائے گئے ، بے پناہ مخالفت کی گئی ، جنوبی پنجاب کے صوبے کیلئے پیشرفت ساڑھے 4 کروڑ لوگوں کیلئے خوش آئند ہے ، اپوزیشن سے کہتا ہے کہ آئیں جنوبی پنجاب صوبے کو عملی شکل دیتے ہیں ۔