حکومت آئی ایم ایف کی شرائط پر سبسڈی ختم کرنے کا پلان تیار کرے گی اور آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران سبسڈی ختم کرنے کا پلان پیش ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت آئی ایم ایف کی شرائط پر پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ختم کرنے کی تیاریاں کررہی ہے ، وزارت خزانہ رواں ہفتے کے دوران سبسڈی ختم کرنے کا پلان تیار کرے گی۔
ذرائع نے کہا کہ بجلی کے فی یونٹ پردی گئی سبسڈی بھی ختم کئے جانے کا امکان ہے ، آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران سبسڈی ختم کرنے کا پلان پیش ہوگا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات 18 مئی سے شروع ہوں گے ، آئی ایم ایف کیساتھ قطر میں 10روز تک مذاکرات جاری رہیں گے، مذاکرات میں آئندہ بجٹ تجاویز زیر غور آئیں گی۔