حکومت چلانا اور میچ کھیلنا الگ الگ چیز ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب

کراچی: ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ حکومت چلانا اور میچ کھیلنا الگ الگ چیز ہے.

سندھ اسمبلی کمیٹی روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضی وہاب نے کہا کہ اگلا قائد ایوان متحدہ اپوزیشن کا ہوگا، عمران خان کچھ ساتھیوں سمیت استعفی دے دیں، تو کوئی فرق نہیں پڑتا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے جاتے جاتے شرح سود میں اضافے کی شرارت کی، معاشی استحکام کے لیے غیر یقینی فضا کا خاتمہ کرنا ہوگا۔

مرتضی وہاب کا کہنا تھا نئے صوبے کے حوالے سے متحدہ سے کوئی بات نہیں ہوئی جبکہ نئے صوبوں کے حوالے سے کوئی معاہدہ آئین سے زیادہ مقدم نہیں ہوسکتا۔

مرتضی وہاب نے کہا حکومت چلانا اور میچ کھیلنا الگ الگ چیز ہے مگر بدقسمتی سے ملک کو میچ کی طرح چلایا گیا.

انہوں نے کہا پی ٹی آئی نے عوام کا جو استحصال کیا اسے عوام کبھی معاف نہیں کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں