وزیر اعظم نے قیمت مستحکم رکھنے کیلئے چینی کی درآمد پر پابندی عائد کردی

وزیراعظم شہبازشریف نے چینی کی برآمد پر پابندی عائد کردی۔

وزیراعظم نے ملک  میں چینی کا ذخیرہ اور قیمت مستحکم رکھنے کے لیے بڑا فیصلہ کیا  ہے اور چینی کی برآمد پر پابندی لگادی ہے۔

وزیراعظم نے برآمد پرپابندی کے ساتھ اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کا بھی حکم دے دیا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ عوام کی ضرورت کوپہلے پورا کرنا ہے اور  قیمت کو مستحکم کرنا ہے، ذخیرہ اندوزوں، ناجائز منافع خوروں اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے۔

وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو اپنے احکامات پر مؤثر عملدرآمد سے مسلسل آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کی اور  کہا کہ غفلت اور کوتاہی ہوئی تو متعلقہ افسر اور عملہ ذمہ دار ٹھہرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں