نئے گورنر اسٹیٹ بینک کی تعیناتی تک ڈپٹی گورنر امور انجام دیں گے: وزیرخزانہ

اسلام آباد: حکومت نے اسٹیٹ بینک کے نئے گورنر کی تعیناتی تک ڈپٹی گورنر کو امور سر انجام دینے کی ہدایت کردی۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر کے عہدے کی مدت ختم ہوگئی جس کےبعد نئی تعیناتی تک ڈپٹی گورنر مرتضیٰ سید گورنراسٹیٹ بینک کے امور سرانجام دیں گے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرمرتضیٰ سید مستند ماہر معاشیات ہیں اور انہیں آئی ایم ایف کے ساتھ کام کرنےکا وسیع تجربہ ہے۔

قانون کے مطابق حکومت ایک ماہ میں مستقل گورنراسٹیٹ بینک تعینات کرنےکی پابند ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں