گورنر پنجاب نے وزیر اعلی کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کر دی

لاہور: گورنر پنجاب نے وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 21 دسمبر شام 4 بجے طلب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پرویزالہٰی کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کر دی۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا کہ وزیراعلی پرویز الہٰی اپنے پارٹی صدر اور اراکین کا اعتماد کھو چکے ہیں اور کچھ ہفتوں سے حکومتی اتحادی جماعتوں میں سنجیدہ نوعیت کے اختلافات ہو چکے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی نے ایک رکن کو کابینہ میں شامل کیا جبکہ عمران خان نے لاعلمی کا اظہار کیا۔ سردار حسنین بہادر دریشک کی کابینہ اجلاس کے دوران تلخ کلامی بھی ہوئی۔ سردار حسنین بہادر دریشک مستعفی ہو گئے یہ بھی اختلافات کا شاخسانہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں