گورنر پنجاب کی سرکاری یونیورسٹیوں میں خالی آسامیوں پر تعیناتیوں کے لیے ہدایات جاری

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے سرکاری یونیورسٹیوں میں ڈین آف فیکلٹیز کی خالی آسامیوں پر مستقل تعیناتیوں کے لیے ہدایات جاری کر دیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وائس چانسلرز کو ڈین آف فیکلٹیز کی خالی آسامیوں کی رپورٹ سات روز میں جمع کرانے کی ہدایت کردیں، وائس چانسلرز فوری طور پر ڈین آف فیکلٹیز کی خالی آسامیوں پر تعیناتی کے لیے کیسز گورنر سیکریٹریٹ کو ارسال کریں۔

وائس چانسلرز کو تمام شعبوں کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کی پوسٹس پر بھی مستقل تعیناتی کی ہدایت کردی، وائس کونسلرز کو یونیورسٹیز میں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس، پرنسپل آف کالجز اور ڈائریکٹرز آف انسٹیوٹس کی ریگولر تعیناتی کے اقدامات کو فوری یقینی بنائیں۔

گورنر پنجاب نے مراسلہ میں کہا کہ پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں قواعد و ضوابط کے مطابق ریگولر تعیناتیوں کا عمل فوری مکمل کیا جائے، رپورٹ 30 روز میں گورنر سیکریٹریٹ میں جمع کرائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں