گوگل کروم استعمال کرنے والوں کیلئے اہم خبر

گوگل کروم استعمال کرنے والے صارفین اہم خبر سامنے آگئی ہے۔

گوگل کی جانب سے ایک بیان میں صارفین کو اپنے ویب براؤزر کو فوری اپ ڈیٹ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے ورنہ ان کا سسٹم ہیکرز کا ہدف بن سکتا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ گوگل CVE-2022-3075 میں موجود سکیورٹی خامی سے آگاہ ہے۔

ایک گمنام فرد نے اس مسئلے کو 30 اگست کو رپورٹ کیا تھا اور گوگل کے مطابق اس کی روک تھام کے لیے اپ ڈیٹ جاری کردی گئی ہے۔

کمپنی نے اس بگ کے بارے میں زیادہ تفصیلات نہیں بتائیں۔

عموماً گوگل کروم خودکار طور پر اپ ڈیٹ ہوجاتا ہے، اگر آپ کو معلوم نہیں ہے کہ براؤزر اپ ڈیٹ ہوچکا ہے تو تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کرکے سیٹنگز میں جائیں اور وہاں اباؤٹ کروم پر کلک کریں جو پیج کے بائیں جانب سب سے نیچے ہوگا۔

بعدازاں کروم کی جانب سے بتایا جائے گا کہ براؤزر اپ ٹو ڈیٹ ہے، اگر نہیں ہوگا تو وہ اپ ڈیٹ ہونا شروع ہو جائے گا۔

اس کے بعد بس ری لانچ کریں گے تو کروم اپ ڈیٹ ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ رواں سال کے دوران چھٹی بار کروم میں اس طرح کا سکیورٹی مسئلہ سامنے آیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں