چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے ساتھ لیک ہونےوالی آڈیو پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اچھا ہوا آڈیو لیک ہوئی، ابھی تو میں نے کھیلا ہی نہیں تھا۔
وزیراعظم شہبازشریف اورمریم نواز کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی مبینہ آڈیو لیک ہوئی ہے جس میں وہ اپنے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے ساتھ سائفرسے متعلق گفتگوکررہے ہیں۔
آڈیو لیک ہونے کے بعد عمران خان نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگومیں وزیراعظم شہبازشریف کو اس کا ذمہ دارقراردیتے ہوئے کہا کہ ، “ بڑا اچھا کیا انہوں نے لیک کی، میں توکہتا ہوں سائفرہی لیک ہوجائے تا کہ سب کو پتہ چل جائے کتنی بڑی بیرونی سازش ہوئی ہے ۔ “
ابھی تو کھیلا ہی نہیں۔۔۔😂😅pic.twitter.com/7ES1f2F5a4
— Farzana Ali (@farzanaalispark) September 28, 2022
سائفرسےمتعلق اعظم خان کوحکمت عملی بتانے والے عمران خان لیک آڈیو میں میٹنگ بلانےپرزوردیتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ، ”اب ہم نے صرف کھیلنا ہے،نام نہیں لینا“۔
اس حوالے سے صحافی کے سوال پرسابق وزیراعظم نے جواب دیا کہ، ”اس کے اوپرتومیں نے کھیلا ہی نہیں ابھی، اب یہ ایکسپوزکریں گے تو کھیلیں گے اس کے اوپر۔“