سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے سردیوں میں گیس بندش سے متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش اشتہار کو جعلی قرار دے دیا۔
ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پوسٹ میں بے بنیاد معلومات منسوب کی گئیں، سوئی سدرن بے بنیاد پوسٹ میں درج مواد کی سختی سے تردید کرتا ہے۔
زیر گردش اشتہار کے مطابق 15 اکتوبر سے 15 مارچ تک سندھ اور بلوچستان میں گیس کی لوڈشیڈنگ کا اعلان کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ صارفین کو ہر روز تین مختلف اوقات میں صرف 2، 2 گھنٹے گیس ملے گی۔
مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سوئی سدرن گیس کمپنی نے اس اشتہار کی تردید کی ہے۔
واضح رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں اکتوبر میں ہی گیس کی غیر اعلانیہ بندش شروع کردی گئی ہے۔