کھانا ضائع نہ کریں، مستحق افراد میں تقسیم کرنے کے طریقے اپنائیں: صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کھانا ضائع نہ کریں بلکہ اس کو مستحق افراد میں تقسیم کرنے کے طریقے اپنائیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے غذائی تحفظ کے عالمی دن کے حوالے سے جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ ہمیشہ صاف ستھری جگہوں سے کھانا کھائیں اور صفائی کے اچھے معیار کو برقرار رکھیں۔

صدر مملکت نے صحت مند خوراک کی اہمیت اور مضر صحت خوراک سے بچنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ غذائی تحفظ اقوام متحدہ کے اہداف میں شامل ہے، غذائی تحفظ کے حصول کے لیے اقدامات کو بروئے کار لانا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو غذائی تحفظ کے معیار کو اپنانے کیلئے کثیر الجہتی تعاون کو فروغ دینا چاہیے، خوراک بنانے والی کمپنیوں کو خوراک کے تحفظ کے معیار کو برقرار رکھنا چاہیے۔

نجی ٹی وی کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عار ف علوی نے زور دے کر کہا کہ تعلیمی اور دوسرے اداروں کو محفوظ خوراک کے استعمال کی تعلیم دینی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں