ماہی گیروں نے کراچی پورٹ کا چینل احتجاجاً بندکر دیا، جہازوں کی آمد و رفت معطل

ماہی گیروں نے کراچی پورٹ کا چینل بند کردیا ہے جس کی وجہ سے بحری جہازوں کی آمد و رفت معطل ہو کر رہ گئی ہے۔

کراچی پورٹ کا چینل بند ہونے کے باعث گزشتہ کئی گھنٹوں سے جہازوں کی روانگی اور آمد متاثر ہو کر رہ گئی ہے۔

اس ضمن میں مشیر بحری امور محمود مولوی کا کہنا ہے کہ ماہی گیروں نے دوپہر تقریباً دو بجے کراچی پورٹ کا چینل بند کیا تھا۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ کراچی پورٹ کا چینل بند ہونے سے جہازوں کی روانگی بری طرح متاثرہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ میٹنگ بھی کر رہے ہیں۔

اس سلسلے میں مشیر بحری امور محمود مولوی نے کہا کہ وفاق، سندھ اور بلوچستان کی حکومتیں بیٹھ کر مسائل حل کرائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں