خاتون اول کوسونے کا سیٹ پیش کیے جانے کی افواہوں پر ملک ریاض حسین کا دوٹوک اعلان

پاکستان میں اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد حکومت اوراپوزیشن کے علاوہ سیاسی پارٹیوں کے مختلف دھڑوں کی بھی ایک دوسرے کیخلاف بیان بازی جاری ہے اور اس ماحول میں کچھ ایسے لوگوں کے بھی نام لیے جارہے ہیں جن کا سیاست سے کوئی تعلق نہیںاور انہیں بھی قوم کو وضاحت دینا پڑرہی ہے، پی ٹی آئی کے ناراض رہنماءعلیم خان سے منسوب ایک ایسی ہی آڈیو پر بحریہ ٹاﺅن کے چیئرمین ملک ریاض حسین نے دوٹوک اعلان کردیا۔

سوشل میڈیاپر ملک ریاض حسین کی طرف سے بتایاگیا ہے کہ ’سوشل میڈیا پر میری طرف سے خاتون اول کو سونے کا سیٹ پیش کیے جانے بارے علیم خان سے منسوب ایک آڈیو گردش کررہی ہے ، یہ بات بالکل بے بنیاد اور غلط ہے ۔ میں واضح طورپر اس کی تردید کرتا ہوں اور ایسے معاملات میں ملوث کرنے کی بدنیتی پر مبنی کوشش کی بھی مذمت کرتا ہوں جو میرے متعلق نہیں ‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں