پشاور ہائیکورٹ نے سابق اسپیکر اسد قیصر کے خلاف ایف ائی اے کو کارروائی سے روکتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو عدالت سے بڑا ریلف مل گیا، پشاور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے ایف آئی اے کو کارروائی سے روک دیا۔
ایف آئی اے نے اسد قیصر کو ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کیلئے آج پشاور میں طلب کیا ہوا تھا۔
عدالت عالیہ نے مختصر فیصلے میں دائرہ اختیار سے متعلق ایف آئی اے سے 6 سوالوں کا جواب طلب کرلیا۔
پشاور ہائیکورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے کو 14 روز میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔