ایف آئی اے نے دعا زہرہ کی گمشدگی کی تحقیقات شروع کردیں

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نےکراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی گولڈن ٹاؤن میں گھر کے باہر سے غائب ہونے والی 14 سالہ دعا زہرہ کی گمشدگی کی تحقیقات شروع کردیں۔

ایف آئی اے سائبر کرائم کے سربراہ عمران ریاض نے ٹیم تشکیل دے دی۔ ایف آئی اے کی چار رکنی ٹیم کی دعا کے اہل خانہ سے ملاقات بھی ہوئی ہے۔

ٹیم میں فارنزک ایکسپرٹ، انویسٹی گیشن افسر اور ماہرنفسیات شامل ہیں۔

ایف آئی اے کی 4 رکنی ٹیم نے دعا کےگھرکا دورہ کیا۔  سربراہ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل سندھ عمران ریاض کے مطابق ٹیم نے دعا زہرہ کے اہلخانہ سے بات چیت کی، لڑکی کی سوشل میڈیا ہسٹری، آن لائن گیم کی تفصیلات حاصل کی گئیں۔

عمران ریاض نے مزید کہا کہ انٹرنیشنل میلنگ سرور سے ہنگامی بنیاد پر رابطہ کیا گیا ہے، ٹیم کی کمپنی سے بھی ڈیوائس کی نقل وحرکت کی تفصیلات کیلئے رابطہ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں