شہباز شریف کیخلاف تحقیقات کرنے والے ایف آئی اے افسر کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی

شہباز شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کرنے والے سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کی نماز جنازہ آج لاہور میں ادا کی جائے گی۔

ڈاکٹر رضوان کی نماز جنازہ جوہر ٹاون لاہور میں ادا کی جائے گی، سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان گذشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے، ڈاکٹر رضوان کو دل کا دورہ پڑنے پر سروسز اسپتال لایا گیا تھا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے، یاد رہے ڈاکٹر رضوان نے وزیراعظم شہباز شریف کے منی لانڈرنگ سمیت کئی کیسز کی تفتیش کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں