ایف آئی اے کا فوج کیخلاف نفرت پھیلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے فوج کے خلاف نفرت پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے ڈی جی ایف آئی اے نے آج ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے جو کہ 12 بجے زوم پر ہوگا۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اجلاس میں تمام زونل ڈائریکٹرز، ڈائریکٹر سائبر کرائم، تمام ایڈیشنل اور ڈپٹی کمشنرز بھی شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ اجلاس میں فوج کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں