فچ نے پاکستان کی ریٹنگ میں مزید کمی کر دی

ملکوں کی معیشت کی عالمی سطح پر درجہ بندی کرنے والے بین الاقوامی ادارے فچ نے پاکستان کی معاشی درجہ بندی کو مزید کم کردیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی ریٹنگ بی نیگیٹو سے ٹرپل سی پلس کر دی گئی۔

فچ ریٹنگ ایجنسی کے مطابق پاکستان کو بیرونی مالی دباؤ اور زرمبادلہ ذخائر میں کمی کا سامنا ہے، بگڑتے مالی حالات پالیسی کے خطرات کو ظاہر کرتے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ موجودہ صورتحال جزوی طور پر بڑے پیمانے پر آنے والے سیلاب کا نتیجہ ہے۔

خیال رہے کہ 6 اکتوبر کو عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے بھی اکستان کی طویل المدتی قرضوں کی ریٹنگ بھی ڈاؤن گریڈ کردی تھی۔

موڈیز رپورٹ کے مطابق پاکستان کیلئے طویل مدتی قرض کی صورت حال کمزور رہے گی، قرضوں کی ادائیگی کیلئےقرض دہندگان سے فنانسنگ پربہت زیادہ انحصارکرنا پڑے گا، درجہ بندی میں کمی بیرونی اورقرضوں کی پائیداری کے خطرات کے باعث کی گئی۔

واضح رہے کہ کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی کی درجہ بندی کا مقصد کسی معیشت کو لاحق خطرات کا جائزہ اور اس کی بنیاد پر اس کی ریٹنگ متعین کرنا ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں