فیروز خان کے خلاف سائبر کرائم کا مقدمہ درج

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے اپنے ساتھی اداکار فیروز خان پر سائبر کرائم کا مقدمہ درج کروادیا ہے۔

منیب بٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فیروز خان کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج کروانے کے بعد ایک تفصیل نوٹ شیئر کیا ہے۔

اُنہوں نے یہ تفصیلی نوٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میرے لیے بہت آسان ہے کہ آپ کا اور آپ کی فیملی کے فون نمبرز اور رہائش کے بارے میں معلومات سوشل میڈیا پر شیئر کرنا لیکن مجھ میں آپ میں فرق ہے اس لیے میں نے ایسا نہیں کیا‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’میں آپ کی فیملی کی بھی بالکل اپنی فیملی کی طرح ہی عزت کرتا ہوں اس لیے ان کے ساتھ ایسا کبھی نہیں کروں گا‘۔

دوسری جانب، ایمن خان نے بھی فیروز خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنا فون نمبراور رہائش کے بارے میں تفصیلات سوشل میڈیا پر لیک کیے جانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

اُنہوں نے لکھا کہ فیروز کے اس عمل نے مجھے شدید ذہنی پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے کیونکہ جب سے میرا فون نمبر سوشل میڈیا پر لیک ہوا ہے مجھے سینکڑوں کالز اور پیغامات موصول ہو رہے ہیں‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’اس عمل سے میری سیکیورٹی کو خطرے میں ڈال دیا گیا ہے کیونکہ متعدد لوگوں نے مجھے فون کالز پر ذہنی طور پر ہراساں کیا اور دھمکیاں دیں۔ میری اور میرے خاندان کی زندگی خطرے میں پڑ گئی ہے‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں