فیڈرل بورڈ نے دسویں‌جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا

فیڈرل بورڈ کے دسویں جماعت کے نتائج میں لڑکیاں بازی لے گئیں سائنس گروپ اور ارٹس گروپ میں لڑکیاں تینوں پوزیشنوں پر برا جمان ہوگئی.

وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر کا پوزیشن لینے والی بچیوں کے حوالے سے کہنا تھا کہ یہ بچیاں ہمارے لیئے فخر کا باعث ہیں سی ایس ایس سمیت مختلف شعبوں میں لڑکیاں سب سے پہلے نمبر پر ہیں .

وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر نے فریڈرل بورڈ کے میٹرک کے نتائج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ رزلٹ کی شرح میں لڑکیوں کی شرح لڑکوں کی شرح سے کئی زیادہ ہے پوزیشنز لینے والی تمام بچیاں ہمارے لئے فخر کا باعث ہیں،رانا تنویر کا کہنا تھا کہ پوزیشنز لینے والے تمام ادارے آرمی کے ہیں جو فخر کا باعث ہیں دوسری جانب نتائج کے مطابق سائنس اور آرٹس گروپ کے تینوں سیٹوں پر لڑکیاں پہلے نمبر آئیں سائنس گروپ میں 1096 نمبر لے کر پہلی پوزیشن مریم خان نے حاصل کی جبکہ دوسری پوزیشن 1095 نمبر لے کر فاطمہ بنت اسد نے حاصل کی اور ماہ نور علی 1095 نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن پر ہیں تیسری پوزیشن 1095 نمبر لے کر ابیہ رفیق نے حاصل کی اور آرٹس گروپ کے نتائج کے مطابق 1062 نمبر لے کر منیبہ شاہد نے پہلی پوزیشن حاصل کی 1058 نمبر لے کر ایمان علی نے دوسری پوزیشن حاصل کی اور 1042 نمبر لے کر مائرہ بخاری نے تیسری پوزیشن حاصل کی.

اپنا تبصرہ بھیجیں