حکومتِ پاکستان نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو اُن کے عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔
نئے گورنر کی تعیناتی تک پنجاب اسمبلی کے سپیکر قائم مقام گورنر کے فرائض انجام دیں گے۔
اس سے قبل گزشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےگورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ہٹانےکی وزیراعظم کی ایڈوائس مسترد کردی تھی۔
گزشتہ روز عمر سرفراز چیمہ نے ٹوئٹر پر ایک پیغام بھی جاری کیا تھا جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ وہ غیر آئینی حکومت کے غیر آئینی اقدامات کے خلاف ہر صورت لڑیں گے۔
ذرائع حکومت پنجاب کے مطابق گورنرپنجاب کو ہٹائےجانے کے بعد ان سے سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ عمرسرفراز چیمہ گورنر ہاؤس آئے تو داخل نہیں ہونے دیا جائےگا۔