وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب چودھری سرور کو برطرف کر دیا۔
وفاقی وزیر فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے، نئے گورنر پنجاب کا اعلان بعد میں کیا جائیگا، آئین کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قائم مقام گورنر ہوں گے۔
گورنر پنجاب کی برطرفی کے بعد گورنر کے اختیارات قائمقام ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کے پاس چلے گئے. ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری قائمقام گورنر پنجاب بن گئے. اب پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی صدارت ڈپٹی سیکر کے بجائے پینل آف چئیرمین کریں گے۔ پنجاب اسمبلی کے آج کے اجلاس کے لئے پینل آف چئیرمین میاں شفیع صدارت کریں گے۔ اگر کسی وجہ سے پینل آف چئیرمین میاں شفیع اجلاس کے لئے نہیں آتے تو پھر ذکیہ شاہ نواز اجلاس کی صدارت کریں گی۔
ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب کو بعض اہم شخصیات کی شکایت پر ہٹایا گیا۔ اتحادی جماعت کی طرف سے شکایت کی جا رہی تھی کہ تعاون نہیں کر رہے۔ گورنر پنجاب کے علم میں لائے بغیر ایکشن لیا گیا۔
خیال رہے تین روز قبل وزیراعظم عمران خان اور چودھری سرور کے درمیان اختلافات ہوئے۔ چودھری سرور نے ناراض ہوکر وزیراعظم ہاؤس سے روانہ ہوئے۔ گزشتہ روز وزیراعلی سے گورنر پنجاب کی تبدیلی سے متعلق پوچھا۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا چھوٹے موٹے معاملات ہوتے ہیں وہ یہاں ہی ہیں۔