وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ایک، دو روز میں وفاقی کابینہ مکمل کر لی جائے گی۔
اسلام آباد میں جمعہ کو سینئر صحافیوں سے ملاقات میں وزیراعظم شہبازشریف نے بتایا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے پہلے توشہ خانہ کا قانون تبدیل کیا اور پھرتوشہ خانے میں ہار،انگوٹھی،گھڑی کم قیمت پرخرید کردبئی میں فروخت کردی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزارت توانائی سے بجلی کے کارخانوں کو ایندھن کی فراہمی سے متعلق پوچھا تو افسران آئیں بائیں شائیں کرتے رہےاورپھر کہا کہ وہ نیب کے خوف کی وجہ سےفیصلہ نہیں کر پا رہےتھے۔
وزيراعظم نے بتایا کہ قومی صحت کارڈ پروگرام نواز شریف کا دیا ہوا ہے اورسال 2018 میں ہماری حکومت ہوتی تو ہیلتھ کارڈ پورے ملک میں دے چکے ہوتے۔
انھوں نے یہ بھی بتایا کہ اپنے بیٹے(حمزہ)کووزیراعلیٰ بنانے کا کوئی شوق نہیں تھا تاہم جب پرویزالہیٰ کو وزارت اعلیٰ کی پیشکش کی اوروہ اپنی بات سے پھرگئے تو پارٹی نے حمزہ کو نامزد کردیا.