فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کا انکشاف

اسلام آباد: ایف بی آر کی رپورٹ میں 72 ارب 48 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان کی زیر صدارت کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی آڈٹ رپورٹ 20-2019 زیر غور آئی۔

آڈٹ رپورٹ میں 72 ارب 48 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا۔

آڈٹ حکام کے مطابق درآمدی اشیا پر ویلیو ایڈیشن ٹیکس وصول نہ کرنے سے 2 ارب 53 کروڑ روپے کا نقصان ہوا اور ایف بی آر کے 10 فیلڈ آفسز میں 6 ہزار 874 کیسز میں ٹیکس وصول نہیں کیا گیا۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے انکوائری کے بعد ذمہ داران کے تعین کی ہدایت کر دی۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق 3 سال کے دوران صرف 2 کروڑ 55 لاکھ روپے کی ریکوریاں ہوئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں