پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کراچی پہنچ گئے، ان کی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق سربراہ پی ڈی ایم دورہ کراچی میں ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات کریں گے اورکل اسلام آباد واپس پہنچیں گے۔
دوسری جانب جے یو آئی کے ترجمان کا کہنا ہےکہ مولانافضل الرحمان مفتی تقی عثمانی سے اُن کے بھتیجےکے انتقال پر تعزیت کریں گے اور تعزیت کے لیے دارالعلوم کراچی جائیں گے۔
ترجمان کا کہنا ہےکہ مولانا فضل الرحمان کل واپس اسلام آباد روانہ ہو جائیں گے۔