فواد چوہدری نے سردار تنویر الیاس کو وزیر اعظم آزاد کشمیر بننے پر مبارکباد دی ہے۔
سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ حکومتی اتحادیوں اور اختر مینگل کی طرف سے پاک فوج کیخلاف مسلسل ہرزہ رسائی کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس عمل کی شدید مذمت کرتے ہیں، کرائم منسٹر اپنے اتحادیوں کو اس عمل سے روکیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ سردار تنویر الیاس کو وزیر اعظم آزاد کشمیر بننے پر مبارکباد دیتا ہوں، امید ہے آپ کشمیریوں کو بھرپور قیادت فراہم کریں گے، آزاد کشمیر تحریک انصاف نے کشمیر پر بھرپور گرفت کا مظاہرہ کیا ہے۔
حکومتی اتحادیوں PTM اور اختر مینگل کی طرف سے پاک فوج کیخلاف مسلسل ہرزہ رسائ کی جارہی ہے اس عمل کی شدید مذمت کرتے ہیں #CrimeMinister اپنے اتحادیوں کو اس عمل سے روکیں #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 18, 2022