فرخ خان کا رانا ثنااللہ کو 5 ارب روپے کا قانونی نوٹس

لاہور: فرح خان نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو 5 ارب روپے کا قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔

فرح خان نے رانا ثنااللہ کی جانب سے کرپشن سمیت دیگر الزامات عائد کرنے پر نوٹس بھیجا، فرح خان نے اپنے وکیل کے ذریعے وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کوقانونی نوٹس ارسال کیا ہے۔

درخواست گزار فرح کے قانونی نوٹس کے متن میں ہے کہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ عثمان بزدار کے دورے پر فرح خان نے کرپشن کی، رانا ثنااللہ کے جھوٹے بیان سے شہرت متاثر ہوئی، رانا ثنااللہ 7 روز میں اپنا بیان واپس لے ورنہ قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں