خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان نے اپنے اوپر عائد کرپشن کے الزامات کی تردید کردی۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اسٹوری میں فرح خان نے خود پر لگائے گئے الزامات کے حوالے سے بات کی۔
فرح خان نے کہا کہ ’میں اپنے اور اپنے خاندان سے متعلق افواہوں اور الزامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہوں، میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، میں نےکبھی سرکاری کام میں مداخلت نہیں کی‘۔
فرح خان نے واضح کیا کہ میرے کردار پر کیچڑ اچھالنے والوں کی اپنی بھی بہن بیٹیاں ہیں، میرے بزنس کے بارے میں میرے شوہرپہلے وضاحت دے چکے ہیں جن لوگوں کا مجھ سے تعلق ہے وہ بھی ان الزامات کو مسترد کرچکے ہیں۔
انہوں نے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ میری فیملی ان الزامات کے باعث مسلسل پریشانی اور تکلیف کا شکار ہے، برائے مہربانی جھوٹی افواہیں پھیلانا بند کریں۔