سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کو پانچ سال کیلئے نااہل قرار دے دیا ہے، عدالت کی جانب سے فیصل واڈا کی تاحیات نااہلی ختم کردی گئی ہے۔
سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کو 63 ون سی کے تحت نااہل قرار دیا ہے، سپریم کورٹ نے کہا کہ فیصل واوڈا نے غلطی تسلیم کر لی ہے، سپریم کورٹ نے نے فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی ختم کردی ہے۔ فیصل واوڈا نے سینیٹ کی نشست سے رضاکارانہ طور مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔
واضح رہے سپریم کورٹ نے جھوٹا بیان حلفی جمع کروانے پر فیصل واڈا کو نااہل قرار دیا ہے۔
عدالت نے فیصل واڈا کو 63/1 C کے تحت نااہل کیا ، آئین کے ارٹیکل 63/1 Cکے تحت فیصل واڈا ایک ٹرم کے لیے نااہل ہوئے۔ آئین کا ارٹیکل 63/1 C کے تحت الزام تسلیم کر لیا ہے۔
عدالت نے فیصل واڈا کو دو آپشنز دیے تھے ، کہ یا جرم تسلیم کر لیں یا تاحیات نااہلی کے لیے تیار رہیں، فیصل واڈا نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے خود کو عدالت کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا۔