فہد مصطفیٰ اعزازی ایس پی بن گئے

پاکستانی اداکار فہد مصطفی کو فلم ” قائداعظم زندہ باد” کی کامیابی پر سندھ پولیس کی جانب سے اعزازی “ایس پی” بنا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لالی ووڈ سٹار اداکار فہد مصطفی کو ان کی نئی فلم” قائداعظم زندہ باد” پر سندھ پولیس کی جانب سے داد وصول ہوئی ۔ اداکار نے یوم آزادی کے موقع پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے ملاقات کی ، آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن نے اس موقع پر اداکار کو اعزازی سپرنٹنڈ آف پولیس (ایس پی )کے خطاب سے نوازا ۔

اداکار فہد مصطفی نے اپنے انسٹاگرام پر یہ خوشخبری کے ساتھ چند تصاویر بھی شیئر کیں ، اداکار نے پوسٹ کی کیپشن میں لکھا کہ “آج مجھے یقین ہے کہ ایس ایچ او گلاب نے اپنے سب سے بڑے خواب پورے کر لیے ہیں۔ آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن کا بہت بہت شکریہ کہ انہوں نے اس یوم آزادی پر مجھے اعزازی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) کے خطاب سے نوازا، اور گلاب کے عزائم کو زندہ کیا” ۔

اداکار نے مزید لکھا کہ ” آپ سب نے اس کردار اور “قائداعظم زندہ باد ” کے لیے جس محبت اور حمایت کا مظاہرہ کیا ہے اس سے میں کبھی بھی پیچھے نہیں رہوں گا، اور مجھے امید ہے کہ فخر کے ساتھ اپنی قوم کی خدمت جاری رکھوں گا”۔

اپنا تبصرہ بھیجیں